English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکی بیانات کا مقصد توانائی کی قیمتوں اور فوجی منصوبوں کے لیے وقت حاصل کرنا، ایران

القمر

تہران:ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا مقصد توانائی کی عالمی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے بعض ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں لیکن ان سب کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہیے۔ ایران کا موقف واضح ہے کہ وہ اس جنگ کو شروع کرنے والا فریق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے، ایران نے اب تک کسی جواب کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران مذاکرات میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنا چاہتا ہے جبکہ عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ امریکا اور اسرائیلی جارحیت کے باعث مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکا و اسرائیل نے عالمی قوانین کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی اسکولز اور کالجز کے طلبہ وطالبات شہید ہوگئے تھے، عالمی ادارے دونوں ممالک کو دہشت گرد گرداننے کے بجائیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے