English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طاقت کے بجائے مذاکرات کے حامی ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ تعریف ہے، چینی سفیر

القمر

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے معاملے پر چین یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتا ہے۔

جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ چین اس بات کے بھی خلاف ہے کہ بین الاقوامی قانون کو کسی ملک کے داخلی قوانین کے تابع کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ غیر فوجی اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور سمندری راستوں کی سلامتی کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

چینی سفیر کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے چین کی سفارتی اور ثالثی کوششیں جاری رہیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے