ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تباہ ہونے والے امریکی جہاز کے پائلٹ کی معلومات دینے والے کو انعام دیا جائے گا، ایران کا اعلان

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Iran نے مبینہ طور پر گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش یا گرفتاری پر 66 ہزار 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو شہری پائلٹ کو زندہ حالت میں گرفتار کرے گا اسے یہ انعام دیا جائے گا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا ہے، تاہم عملے کا ایک رکن اب بھی لاپتا ہے۔ لاپتا اہلکار کو ویپن سسٹمز آفیسر بتایا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ایف-15 لڑاکا طیارہ جنوبی ایران کے قریب مار گرایا گیا، تاہم اس واقعے اور نقصانات کے حوالے سے دونوں جانب سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں