English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کا مطالبہ

القمر

بیروت:لبنان کی سماجی امور کی وزیر نے کہا ہے جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے لبنان کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے۔

بی بی سی سے گفتگو میں سماجی امور کی وزیر حنین سید کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ لبنان کو جنگ بندی کی شرائط میں شامل کیا گیا تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیروت میں بدھ کو اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تھیں اور اس معاملے پر سلامتی کونسل سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے لبنان کے مختلف شہروں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں،جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے