English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضبط شدہ 400 کلو چاندی چوری کرنےکے الزام میں کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار

القمر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ضبط شدہ چاندی چوری کرنے کے الزام میں پاکستان کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں کوئٹہ سے عمل میں لائی گئیں اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کو 688 کلوگرام ضبط شدہ چاندی لاہور منتقل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے 36 ڈبوں میں پیک چاندی وصول کی اور لاہور پہنچائی، تاہم جب ڈبے کھولے گئے تو معلوم ہوا کہ 688 کلوگرام میں سے 400 کلو چاندی جعلی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سیل بند ڈبوں میں 400 کلوگرام چاندی کے بجائے سیسہ پایا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے