پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دے دی، جس پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔
نجی ٹی وی شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں میزبان نے ان سے خالی جگہ پُر کرنے کا سوال کیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ______”، جس پر شرمیلا فاروقی نے چند لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا”۔
ان کے اس جواب پر پروگرام میں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر مہمانوں نے تالیاں بجائیں اور مسکرا کر ردعمل دیا، جس سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔
اسی پروگرام میں ایک اور سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ سیاست تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں، کیونکہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا بہت شوق ہے۔
