English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپین پارلیمنٹ کی صدر نے پوپ لیو کو پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی

القمر

یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

عالمی میڈیا رپوٹ کے مطابق یہ حمایت انہوں نے صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی، انہوں نے کہا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرأت اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔

رابرٹا میٹسولا نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کیلئے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی، ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کیلئے ان کا پیغام سنیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے