English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد: 4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

القمر

فیصل آباد کے علاقے طیبہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ننھی ہانیہ نور گھر کے قریب گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتا ہوگئی۔

اہل خانہ اور اہل علاقہ نے بچی کی تلاش شروع کی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی لاش قریبی مین ہول سے برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کئی مین ہولز بغیر ڈھکن کے کھلے چھوڑ دیے گئے تھے، جس سے انسانی جانیں خطرے میں تھیں۔

 

 

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے