English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوپیک کی تیل پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، خلیجی ممالک شدید متاثر

القمر

اسلام آباد: پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی تیل پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے سروے کے مطابق اپریل کے دوران اوپیک کی مجموعی تیل پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور پیداوار کم ہو کر تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ کی سطح تک آگئی۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر کویت ہوا جہاں اپریل میں خام تیل کی برآمدات تقریباً صفر رہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور عراق کی تیل پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

رائٹرز کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار کم ہو کر 70 لاکھ بیرل تک گر گئی، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک رہا جہاں اپریل میں تیل پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ وینزویلا اور لیبیا نے بھی اپنی پیداوار بڑھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے