English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کا دعویٰ، شدید جھڑپیں اور راکٹ حملوں میں اضافہ

القمر

جنوبی لبنان میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے اہم پہاڑی علاقوں اور تاریخی بیفورٹ قلعے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج لبنان کے تقریباً بیس فیصد حصے پر پیش قدمی کر چکی ہیں جبکہ نبطیہ کے قریب مزید علاقوں سے شہریوں کو انخلا کی وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔ اسی دوران جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر فضائی اور زمینی حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حالیہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ شہری آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لبنانی حکومت نے ان کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ مصر سمیت بعض علاقائی ممالک نے بھی لبنان کی خودمختاری کی حمایت اور اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس کے بعد اسرائیلی حکام نے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور بعض شہروں میں اسکول اور ساحلی سرگرمیاں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔علاقے میں جاری اس کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی غیر یقینی ہو چکی ہے ۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے