ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترال میں ریچھ کا حملہ، خاتون زخمی، اسپتال منتقل

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ایک عہدیدار نے کے مطابق ہندواڑہ علاقے میں ایک خاتون پر جنگلی ریچھ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ خاتون کی شناخت ہاجرہ بیگم، زوجہ غلام احمد خان، ساکن ہندواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر علاقے میں ریچھوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے پیش نظر مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں