ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5ماہ پہلے ایران میں تباہ امریکی طیارےکا لاپتہ اہل کاربازیاب کرانے کی وڈیو جاری

ٹی وی پروگرام 60 منٹس پر نشر کی گئی

September 14, 2026 · امت خاص

تصویر سوشل میڈیا

تصویر سوشل میڈیا

اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسرکے ریسکیو آپریشن کی ڈرامائی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کردی گئی۔یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، جب امریکی ایف ففٹین ای طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔طیارے میں موجود دو رکنی عملے میں سے ایک اہلکار کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا گیا، دوسرا اہلکار ایران کے پہاڑی علاقے میں تقریباً 50 گھنٹے تک زخمی حالت میں موجود رہا۔

امریکی ٹی وی کے پروگرام 60 منٹس پر نشر کی گئی مبینہ ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرتے اور اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں کو پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ طیارے سے نکلنے کے بعد پیراشوٹ میں خرابی کے باعث امریکی اہلکار کی کمر، کندھا اور بازو ٹوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد وہ ایرانی فورسز سے بچتے ہوئے پہاڑی علاقے میں چھپا رہا، اس دوران امریکی فوج نےتلاش اور بازیابی کے لیے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا۔امریکی فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے بالآخر اسے 5 اپریل کو بازیاب کرلیا تھا۔

ٹی وی کے مطابق یہ امریکی فوج کی تاریخ کے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں شامل تھا۔

بازیاب امریکی کرنل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو دن تک زندہ رہا اور پھر امریکی امدادی ٹیم اس تک پہنچی۔

اس واقعے کی تفصیلات سے ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی کارروائیوں اور اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کیے گئے انتہائی پیچیدہ آپریشن کی نئی معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار 2 روز تک ایرانی فورسز سے بچتا رہا اور جان بچانے کے لیے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ کر جان بچائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں