ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر میں گنیش چترتھی کی تقریبات، ڈی سی اکشے لابرو نے عوام کو مبارکباد دی


سرینگر/ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو نے گنیش چترتھی منانے والے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گنپتیا مندر سرینگر میں تہوار کے سلسلے میں سول انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔گنپتیا مندر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لابرو نے کہا کہ مندر میں گزشتہ کئی برسوں سے گنیش چترتھی منائی جا رہی ہے، جس میں مختلف تنظیموں، مقامی برادریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے تہوار کی تقریبات کے پُرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مندر کا دورہ کرنا اور تقریبات میں شرکت کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور سول انتظامیہ سمیت بجلی، پانی، سڑکوں اور صفائی ستھرائی سے متعلق محکموں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے متعلقہ فریقین اور سماجی تنظیموں کے ساتھ تال میل کے ذریعے تہوار کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا۔انہوں نے سرینگر اور خطے بھر میں گنیش چترتھی منانے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں