نئی دہلی/کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو یومِ پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہترین صحت اور درازیِ عمر کی دعا کی ہے۔
کھڑگے نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا، وزیراعظم نریندر مودی جی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ایشور انہیں اچھی صحت اور طویل عمر کا آشیراد دیں۔راہل گاندھی نے بھی وزیراعظم کو یومِ پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی جی کو یومِ پیدائش کی مبارکباد۔ ان کی اچھی صحت اور طویل زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔