سرینگر/حکومت نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 3 ہزار 584 مریضوںنے رجوع کیا۔ایم ایل اے ارشاد رسول کارکے ایک سوال کے جواب میں حکومت نے،بتایا کہ فہرست میں شامل اسپتالوں میں ایس ڈی ایچ سوپورمیں سب سے زیادہ مریضوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جہاں ایک ماہ کے دوران 40,364 مریض علاج کے لیے پہنچے۔ اس کے بعد ایس ڈی ایچ کپواڑہ میں 33 ہزار جبکہ ایس ڈی ایچ پٹن میں 25,604 مریضوں نے رجوع کیا۔
حکومت کے مطابق بارہمولہ ضلع میں مجموعی طور پر مریضوں کی آمد سب سے زیادہ رہی، جہاں سات ایس ڈی ایچز میں مجموعی طور پر1 لاکھ 22 ہزار 561 مریض ریکارڈ کیے گئے۔ سوپور اور پٹن کے علاوہ ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ میں 20,839، کریری میں 15,105، روہامہ میں 7,384، اوڑی میں 7,364 اور چاندوسہ میں 5,901 مریضوں نے رجوع کیا۔
حکومت نے مزید بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے آٹھ ایس ڈی ایچز میں مجموعی طور پر 78,700 مریض پہنچے۔ ایس ڈی ایچ کپواڑہ کے بعد ٹنگڈار میں 11,300، سوگام میں 10,500، کرالپورہ میں 9,500، لنگیٹ میں 6,000، کرال گنڈ میں 3,900، ویلگام میں 3,000 اور زچلڈارا میں 1,500 مریض ریکارڈ کیے گئے۔بانڈی پورہ ضلع کے ایس ڈی ایچ گریزمیں ایک ماہ کے دوران 2,323 مریضوںنے علاج کے لیے رجوع کیا۔