سری نگر/جموں و کشمیر محکمہ ٹرانسپورٹ نے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ 25 سال کی عمر مکمل کرچکی کمرشل گاڑیوں کو ضبط کیا جائے اور اگر ایسی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی پائی جائیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
ٹرانسپورٹ کمشنر ویشیش مہاجن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے 25 سال کی عمر مکمل کرنے والی کمرشل گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کو اسکریپ کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ نے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ 25 سال مکمل کرچکی کمرشل گاڑیوں کو سڑکوں پر چلتے ہوئے پائے جانے کی صورت میں ضبط کیا جائے اور ایف آئی آر درج کی جائے۔
ٹرانسپورٹ کمشنر نے کہا کہ محکمہ کی بنیادی تشویش مسافروں اور عام لوگوں کی حفاظت ہے۔