ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی، نیا شیڈول 15 اکتوبر سے نافذ

سرینگر/محکمہ اسکولی تعلیم نے کشمیر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا حکم جاری کرتے ہوئے نیا شیڈول 15 اکتوبر سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت سرینگر میونسپل حدود میں واقع اسکول صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک کام کریں گے۔
تاہم، سرینگر میونسپل حدود سے باہر واقع اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 10:30 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاری کردہ حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور مقررہ اوقاتِ کار میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں