ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی 19 سالہ لڑکی 55روز بعد سری نگر میں دم توڑ گئی

سری نگر/لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والی 19 سالہ لڑکی ہفتے کے روز سری نگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حادثے کے 55 روز بعد لڑکی کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں 23 اگست کو ضلع اسپتال لیہہ سے سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر سوار تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار اپنا توازن کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
متوفی کی شناخت ریتا کماری دختر دلجیت، ساکن بہار کے طور پر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں