سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کا رٹائرمنٹ کے بعد فائدہ نہیں ہوگا

کراچی: سرکاری ملازمین کو ملازمت کے دوران تو مالی فائدہ پہنچتا رہے گا لیکن تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کا رٹائرمنٹ کے بعد کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے گز شتہ کئی سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کو تاحال بنیادی تنخواہ میں شامل ہی نہیں مزید پڑھیں

سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1782 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید کم کردی، 7 فیصد مقرر

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید کم کرتے ہوئے 7 فیصد مقرر کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی کے منظر نامے اور معاشی سست رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا، مارچ کے وسط سے اب تک شرح سود مزید پڑھیں

پاکستان کو عالمی بینک سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول

کراچی: عالمی بینک کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملنے کی تصدیق کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ورلڈ بینک نے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، ایشیائی مزید پڑھیں

2020-21؛ قرضوں اورسود کی ادائیگی کیلیے 14.5 ٹریلین کی منظوری طلب

اسلام آباد: سود کی ادائیگی کے لیے قومی اسمبلی سے 14.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کرنے کی منظوری طلب کرلی گئی۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے قومی اسمبلی سے 14.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کرنے کی منظوری طلب کرلی۔ واضح رہے کہ مالی مزید پڑھیں

جاگیردار اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں زمین آسمان کا فرق

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت میں جاگیردار اور بھاری تنخواہ وصول کرنے والے طبقے کی آمدنی پرلگائے گئے ٹیکس میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ ایک سال قبل پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے فیصلے کے بعد جاگیردار،تنخواہ دارطبقہ کے مقابلے میں 85 فیصد کم ٹیکس ادا کرتاہے جو کہ مضحکہ خیزہے۔اسی مزید پڑھیں

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم، عدالت کا متاثرین کو ادائیگی روکنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم کی واپسی سے متعلق نیب کو آئندہ سماعت تک متاثرین کو رقم فراہم کرنے سے روکتے ہوئے متاثرین سے کلیم اور ویری فکیشن کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مزید پڑھیں

روئی کی فی من قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ

کراچی: پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کوروئی کی فی من قیمت میں مزید400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مقامی برآمد کنندہ ٹیکسٹائل ملوں کو یورپین مارکیٹوں سے نئے برآمدی آرڈرز کی موصولی اورطلب بڑھنے کے باعث پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کوروئی کی فی من قیمت میں مزید400 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے نتیجے مزید پڑھیں

پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا

 کراچی: پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت بھی 5 روپے فی کلو تک بڑھادی گئی ہے۔ پی ایس او، پارکو، ایس ایس جی سی اور فان گیس سمیت دیگر سرکاری سطح کی مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی قیمتییں بڑھانے میں بھی  بازی لے گئیں۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے مزید پڑھیں

حکومت کا بجٹ میں صنعتکاروں کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ میں صنعتکاروں کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل بجٹ میں مزید ٹیکس رعایتیں شامل کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ حکومت نے اسی روز کیا جس روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی 66 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے مزید پڑھیں