کراچی؛ جھگڑے کے دوران بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، چھوٹا بھائی جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی مزید پڑھیں

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز؛ یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر یونس مزید پڑھیں

کراچی؛ نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو، پولیس اہلکار معطل

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو مزید پڑھیں

لاہور؛ دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر قتل کر دیا

لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کے مقدمے میں مزید پڑھیں

کراچی؛ اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان کی مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی

کراچی: لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ مزید پڑھیں

قصور میں سیلاب؛ گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز، بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند

لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور مزید پڑھیں

کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج، منگل اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود مزید پڑھیں

لاہور: فارم ہاؤس پر سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیر ریسکیو

لاہور: لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے جانفشانی سے مزید پڑھیں