کراچی: پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس؛ کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین نے شکایات کے انبار لگا دیے
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین قومی اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پورے علاقے کے فیڈر بند کر دیے جاتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کے مزید پڑھیں
کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ مزید پڑھیں
ملک میں زرعی گھرانوں کی تعداد میں اضافہ، مویشی کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: ملک میں زرعی گھرانے 83 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، مال مویشی کی تعداد 25 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی اور مویشیوں کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے 14 سال بعد ساتویں زرعی شماری 2024 کا اجرا کر دیا گیا مزید پڑھیں
سندھ صوبائی زکوٰۃ فنڈ اور ضلعی کمیٹیوں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں مالی سال 2022-2024 کے لیے سندھ صوبائی زکوٰة فنڈ اور ضلعی زکوٰة کمیٹیوں میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے سندھ صوبائی زکوٰة فنڈ اور ضلعی زکوٰة کمیٹیوں سے متعلق جاری مزید پڑھیں
’بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی‘، برطانوی ہائی کمشنر قومی ایئرلائن کی مداح!
کراچی: پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر مزید پڑھیں
پاکستان آئی ایم ایف کی 5 میں سے 3 مالی شرائط پوری نہ کر سکا
اسلام آ باد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ اہم مالی شرائط میں سے صرف دو کو پورا کیا ہے اور تین شرائط پوری نہ کر سکا ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزے کے لیے رکھی تھیں۔ چاروں صوبوں نے جون میں ختم ہونے مزید پڑھیں
سندھ؛ ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور
کراچی: ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اجلاس میں نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔ وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مزید پڑھیں
عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست، تفتیشی افسر طلب
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ مجھے مزید پڑھیں
پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف گنڈاپور کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
پشاور: پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کے خلاف علی امین گنڈاپور کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے خلاف دائر درخواست مزید پڑھیں