ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ ڈاک میں 2 سال کے اندر 20 کروڑ کی ڈکیتی وچوری

6کروڑ90لاکھ ریکور،ڈاکخانوں اوردفاتر میں2016سے اب تک43وارداتیں ہوچکیں۔ فوو: فائل

6کروڑ90لاکھ ریکور،ڈاکخانوں اوردفاتر میں2016سے اب تک43وارداتیں ہوچکیں۔ فوو: فائل

اسلام آباد:  پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں ڈاک خانوں اور دفاتر میں گزشتہ 2 سال کے دوران 20کروڑ روپے سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جن میں سے صرف 6 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کیے جا سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے مختلف دفاتر اور ڈاک خانوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد واقعات ہوئے جس کے باعث پاکستان پوسٹ کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا،2016 میں 25 سے زائد جبکہ 2017 میں 16 چوری اور ڈکیتی کے واقعات پیش آئے۔

اسی طرح 2018 میں ا ب تک چوری اور ڈکیتی کے 2 واقعات ہو چکے ہیں جن کے باعث پاکستان پوسٹ کو کروڑوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑا ہے تاہم ان میں سے 6 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کر لیے گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں