ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں

سڈنی :  دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں اور اس لحاظ سے امریکا دنیا میں پہلے نمبر ہے۔

امریکی ٹی وی رپورٹ کےمطابق امریکی جیلوں میں بائیس لاکھ قیدی موجود ہیں جو پوری دنیا کی جیلوں میں بند کل قیدیوں کی تعداد کا 20 فیصد ہے۔ امریکی جیلوں میں جتنے لوگ قید ہیں ان کی تعداد امریکا کی پندرہ ریاستوں کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

 امریکا میں 102 سینٹرل جیل، ایک ہزار 719 ریاستی جیل، دو ہزار 259 جیلیں نوجوانوں کے لئے مخصوص ہیں اور تین ہزار 228 مقامی اور تارکین وطن کے لئے مختص ہیں۔

 دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سالانہ 12 ملین افراد جیلوں میں جاتے اور رہا ہوتے ہیں ۔ امریکا کی اکتیس ریاستوں میں تاحال پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔ دوسری جانب امریکا کے عدالتی نظام میں قومی ، نسلی تفریق اور عدم مساوات کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سفید فام امریکی شہریوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی شہری کہیں زیادہ جیلوں میں قید ہوتے ہیں۔

 امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے زیادہ ارتکاب کرنے والی حکومت ہونے کے باوجود دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سب سے زیادہ ڈھنڈھورا پیٹتی ہے۔انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بڑی مثال ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، سماجی عدم مساوات اور نسلی امتیاز اور تفریق ہے۔  ایجسنی / سماء

Email This Post

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں