ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تصویر موجود ہے پاکستان جاکر ضرور پرفارم کروں گی بھارتی اداکارہ شلپا شندے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام اور بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں پرفارم کرنے جائیں گی اور کوئی انہیں اس سے روک نہیں سکتا۔شلپا شندے نے ایک انٹرویو کے دوران میکا سنگھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کڑی تنقید کی اور ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اسپاٹ بوائے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کا ملک انہیں ویزہ دیتا ہے اور پاکستان میں ان کا استقبال کیا جاتا ہے تو وہ ضرور پاکستان جائیں گی۔شلپا شندے نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے وہ پرفارم کریں گی۔ ’ یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی نہیں روک سکتا کسی فنکار پر آپ ایسے پابندی نہیں لگا سکتے، مجھے روزی روٹی کمانے کیلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہوں تو سڑک پر اسٹیج لگا کر بھی پرفارم کر سکتی ہوں، میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی ہے جو کافی غلط ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں