ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری، جواب طلب

میری دیکھ بھال نہیں کر سکتا، محسن عباس ایک لالچی انسان ہے، ماڈل فاطمہ سہیل
دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، زندگی برباد کر دی ،درخواست میں مؤقف
لاہور(مانیٹرنگ ڈٖیسک) لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری دیا گیا، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے درخواست پرسماعت کی، ماڈل فاطمہ سہیل نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر ذہنی مریض ہے، میری دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔ محسن عباس ایک لالچی انسان ہے، مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، میری زندگی برباد کر دی، مزید ساتھ نہیں رہ سکتی۔فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں