ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کی شخصیت اور ان کے لباس کے انتخاب سے بہت متاثر ہوں‘ وینا ملک

اداکارہ کی جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی کی تعریف، مخالفت کرنے کی اصل وجہ بھی بتا دی
مریم نواز کی مخالفت کی اصل وجہ ان کے والد نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی کرپشن ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز کی شخصیت اور ان کے لباس کے انتخاب سے بہت متاثر ہوں، اداکارہ وینا ملک کی جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی کی تعریف، مخالفت کرنے کی اصل وجہ بھی بتا دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی معروف اداکارہ وینا ملک کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق اپنی خصوصی رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔وینا ملک عمومی طور پر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں، تاہم اس مرتبہ اداکارہ کی جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی کیلئے تعریفی کلمات ادا کیے گئے ہیں۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شخصیت اور ان کے لباس کے انتخاب سے خاصی متاثر ہیں۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی مخالفت کی اصل ان کے والد کی جانب سے کی جانے والی کرپشن ہے۔وینا ملک کہتی ہیں کہ وہ مریم نواز کی چند خصوصیات سے خاصی متاثر ہیں، تاہم چونکہ وہ مریم نواز کی سیاست سے اختلاف کرتی ہیں اس لیے انہیں سیاسی معاملات پر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ تاہم اگر سیاست سے ہٹ کر بات کی جائے تو وہ ان کی شخصیت، ان کے پہناوے کو پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ ان کی مریم نواز سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے وہ بس ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں