ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری تقریر کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، فردوس عاشق کی اپنے ہی بیان پر وضاحت

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں میری تقریر کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ زلزلے کو بھی تبدیلی کی نشانی قرار دے رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے، سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی، اچانک زلزلہ آیا، شرکائے محفل پریشان ہوگئے، حاضرین محفل کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کے تناظر میں ہی جملے کہے، جسے غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں