ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

 کراچی: گلشن اقبال کے علاقے بلاک 1 میں موچی موڑ کے قریب فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 24 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی جو یونی ورسٹی کی طالبہ تھی۔

شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے جن سے بچوں اور بڑوں سمیت کوئی محفوظ نہیں رہا۔  پولیس نے بتایا کہ صبح 7 بجے مصباح اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر جامعہ کی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں سوار والد سے لوٹ مار کی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مصباح کو سر پر ایک گولی لگی جبکہ مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔ اسے زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مصباح یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے کچھ عینی شاہد ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ہیں اور ایک خول ملا ہے، جس کا فارنزک کرارہے ہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں