ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کا طالبعلم انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

 اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد کی کامسٹیس یونیورسٹی میں سیڑھیوں پر بے ہوش پڑا طالب علم دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کامسٹیس یونیورسٹی میں بی بی اے سیکنڈ سمسٹر کا طالب علم انعام الحق جاوید کو جامعہ کےاندر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا جب کہ طلباء کا کہنا ہے کہ انعام الحق سیڑھیوں پر بے ہوش پڑا تھا لیکن انتظامیہ نے ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے انعام زندگی کی بازی ہار گیا۔

طلباء نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یونیورسٹی انتظامیہ نے باہر سے منگوائی گئی ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی اگر ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت دی جاتی تو انعام الحق کو بروقت اسپتال پہنچایا جاسکتا تھا اور اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

طلباء کے احتجاج میں اساتذہ بھی شامل ہوگئے اور’جسٹس فار انعام‘ کے نعرے لگاتے رہے، طلبانے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قیمتی جان کے نقصان کو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار  دیا ہے۔

دوسری جانب رجسٹرار کامسیٹس کا کہنا ہے کہ اور اسے فوری طبی امداد دی گئی لیکن دل کا دورہ اس قدر شدید تھا کہ طالب علم جانبر نہ ہوسکا،رجسٹرار کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج کی ڈیتھ رپورٹ میں بھی دل کا دورہ ثابت ہو گیا ہے جب کہ انعام کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے اور وہ میت اپنے ساتھ گھر لے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں