ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں کی آرمی چیف کے بعد وزیراعظم سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا

نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق
حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، عمران خان کی گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملنے کے بعد تاجروں کی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ‘نیب کی کارروائیوں کیخلاف شکایتیں کیں‘ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے دو مختلف کاروباری وفود نے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق صدور شامل تھے۔و زیرا عظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دید یا گیا ہے۔ کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں