ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردان میں سرکاری اسکول کی طالبات میں برقعوں کی تقسیم

مردان: چینہ کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی طالبات میں ضلعی رکن کی جانب سے برقعے تقسیم کیے گئے۔

مردان کے علاقے چینہ میں ضلعی رکن کی جانب سے طالبات کو برقعے دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ممبر مظفر شاہ نے بتایا کہ انہوں نے عوامی نمائندے کے طور پر علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کیے ہیں، برقعہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور اسی لیے 90 برقعے اور چادریں تقسیم کی گئیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اسکول میں برقعے تقسیم کرنے کی کوئی پالیسی نہیں اور یہ برقعے ضلعی کونسل کی رکن نے اپنے طور پر تقسیم کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں