ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میو اسپتال لاہور کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ بچہ ہلاک

 لاہور: میو اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ بچہ جاں حق ہوگیا۔

13 سالہ فہد زاہد ٹھوکر بیاز بیگ کا رہائشی تھا اور اس کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فہد زاہد والد کی تیمارداری کےلیے اسپتال آیا تھا لیکن لفٹ میں پھنس گیا۔ وہ ایک گھنٹہ تک لفٹ میں پھنسا رہا لیکن کوئی اسے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں