ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

 کراچی:  پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کردی گئی۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف درخواست میں غیر ملکی بینک اکاوئنٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، درخواستگزار عبدالرحیم نے موقف اپنایا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم اور مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں۔ حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔

درخواستگزار نے نیو جرسی بینک اکاوئنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کردیں۔حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نوابشاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں۔ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں