ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

8 شعبوں کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مجموعی طور پر آٹھ شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی ہے۔

ایف بی آر نے کھاد مینوفیکچررز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،آئل ریفائنریوں،بجلی و گیس کے رجسٹرڈ  ڈیلروں اور ڈسٹری بیوٹرز سمیت مجموعی طور پر آٹھ شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز) و تھوک میں اشیا درآمد کرنے والے اور چین سٹور کو 95 فیصد ان پْٹ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے۔

 

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے ذریعے 27 جون 2007 کو جاری کردہ ایس آر او میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں