ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتظار ختم پاک سری لنکن ٹیمیں آج شام لاہور میں ٹکرائیں گی

کراچی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ آج 6 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم‘ کراچی کے بعد لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ آج سے سجے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ‘ میچ شام6بجکر30 منٹ پر شروع ہوگا۔ بارش کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی اور اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔ مہمان ٹیم نے ون ڈے کپتان تھریما نے کی جگہ مدوشنکا اور راجا پکسے کو شامل کیا ہے۔ قیادت ڈاسن شناکا کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد‘ عمر اکمل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ‘پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر‘ پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں