ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کردی ہے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں مگر ہمیں اپنی سیاست کرنی چاہیے۔

یہ پڑھیں:  فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا سہرا مولانا فضل الرحمان کے سر جائے گا اس لیے ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہییے بلکہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی بجائے ہمیں اپنا احتجاج کا پروگرام کرنا چاہیے تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں کیوں کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں