ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس شمیم نقوی سے اختلافات، سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر غور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا جن میں خرم شیرزمان، حلیم عادل شیخ اور شہزاد قریشی بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فردوس شمیم نقوی سے بیشتر ارکان کے اختلافات کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ اراکین کہتے ہیں کہ فردوس شمیم اپنی ذات میں اسکول پرنسپل ہیں، ارکان سے بچوں کی طرح برتائو کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک منٹ کی تاخیر برداشت نہیں، بات بات پر ڈانٹا جاتا ہے اور تذلیل کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں