ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان اسمبلی میں فلاحی وعطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا بل منظور

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن،تعلیمی اداروں، فلاحی و عطیاتی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن، تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔

بعدازاں صوبائی وزیر سماجی بہبود اسد بلوچ نے بلوچستان فلاحی و عطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔قوانین منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں