ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ عباسی نے مولانا کے دھرنے کو گناہ قرار دے دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دیدیا۔ حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فضل الرحمن ناموس رسالت اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کررہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتیں سن کر اشتعال میں آجائیں آخر کیوں؟ اداکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں اس کے باوجود جانتے بوجھتے ہوئے بھی لوگوں کو گمراہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں