ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا آزادی مارچ پر مذاکرات کے لیے جے یو آئی سے رابطہ

 اسلام آباد: آزادی مارچ سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے بعد ان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس ضمن میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی کی قیادت سے پہلا رابطہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال اور دھرنے سے متعلق بات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل شام مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی اور انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں