ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کو شہر کے مسائل سے آگاہ کردیا ہے خالد مقبول صدیقی

جس بنیاد پر ہم نے حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی ان مسائل پر بھی بات ہوئی ہے، ایم کیو ایم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہری علاقوں کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جس بنیاد پر حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی ان مسائل پر بات ہوئی ہے۔ وزیراعظم سے حیدرآباد یونیورسٹی کے افتتاح اور کیسز ختم کرانے کی بات کی، جن مسائل کی نشاندہی کی تھی ان کے حل کی رفتار کم ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو براہ راست فنڈز کی فراہمی پر سے ریڈ ٹیپ کا خاتمہ کیا جائے۔ ایم کیو ایم جتنی برداشت کسی جماعت میں نہیں۔ پی پی حکومت سے کوئی توقع رکھنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم ختم نہیں ہوسکتی اب بھی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں