ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریڈ زون سیل کر دیا گیا، اسلام آباد کے راستے مکمل بند

لاہور/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کنٹینرز کا شہر بنا دیا گیا، ریڈ زون کو جانے والے 3 راستے مکمل بند کر دیے گئے۔ وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ٹویٹر اور پریس ریلیز میں دعوے کیے گئے کہ کہیں سے کوئی راستہ بند نہیں کیا گیا تاہم نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک کا راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک اور پارلیمنٹ کو جانے والا راستہ مکمل بند جبکہ میریٹ چوک سے پی ٹی وی جانے والا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ اس سے پہلے ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹ کیا تھا کہ کوئی بھی راستہ بند نہیں ہے شہر میں 21 ہزار سیکورٹی اہلکار موجود ہیں وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ 16 ہزار کی بیرونی نفری بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں