ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کی رہائی کا فیصلہ پیر کو ہوگا

٭ چھوڑ دیا جائے…یا…روک دیا جائے ٭
چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 4 نومبر پیر کو فیصلہ سنائے گی۔ چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ اور مریم نواز کی طرف سے امجد پرویز ایڈوکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے وکیل نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی انہوں نے کہاکہ میں اس سے پہلے دلائل شروع کروں مریم کی انسانی بنیادوں والی درخواست پر بات کروں گا، مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز اسپتال میں گزشتہ روز تک رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں