ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا

مظفرگڑھ: شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں مظلوم شوہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر تھانہ سنانواں انصاف لینے پہنچ گیا، محمد شریف نامی متاثرہ شخص نے تھانے میں بیان دیا کہ اپنی بیوی کی آنکھوں کا چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔

محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر پٹائی کی اور پٹائی  کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا، بیوی مجھ پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے، میں انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہوں بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں