ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر

 لاہور: جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کرعمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں