ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار رکشے کے ذریعے باچا آباد کے علاقے میں راشن لے کر جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے میں ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے جبکہ عینی شاہدین سے معلومات و شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں