ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگڈیسک )بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر گورداسپور کے ممبر صوبائی اسمبلی سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ سنی دیول بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار ہیں جنہوں نے بہت بڑی بڑ فلموں میں کام کیا اور وہ پاکستان کی مخالفت میں بننے والی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کی جانب سے الیکشن کے دوران پاکستان کے مخالف بیانات بھی آئے تھے لیکن اب وہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں