ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے نوازشریف کو ڈھیل دے کرگیند ان کی کورٹ میں ڈال دی، شیخ رشید

 لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری آئندہ ہفتے سے پلی بارگین کرتے ہوئے پیسے دینا شروع کردیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری، شہبازشریف  اور خورشیدشاہ کے کیسز سیریس ہیں یہ پلی بارگین سے حل ہوں گے،آصف زرداری بڑے دل کے آدمی ہیں وہ کرپشن تقسیم کرتے ہیں، آصف زرداری کی تین چار ماہ میں تمام کیسز میں پلی بارگین ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر کل یا پرسوں بیرون جانے کی اجازت دی ہے، ایک ایمبولینس قطرمیں تیار کھڑی ہےبعض علاج ایسے ہوتے ہیں جن کا بد قسمتی سے پاکستان میں علاج نہیں ہوتا، عمران خان نے نوازشریف کوڈھیل دےکرگیندان کے کورٹ میں بھیج دی ہے اس معاشرےمیں کوئی بڑے آدمی کوجیل میں نہیں رکھ سکتا۔

سانحہ تیز گام ایکسپریس کے حوالے سے وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ لیاقت پور میں انسانی جانیں ضائع ہو ئیں، تمام کا ڈی این ہوگیا ہے جب کہ دو فیملیز نے ڈی این نے کروانے سے انکار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں