ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حضورﷺ کے رہنما اصول پر چلنے والی ریاست عروج حاصل کرے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے رہنما اصول پر چلنے والی ریاست عروج حاصل کرے گی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے رسول پاک ﷺ رہتی دنیا تک کے لئے عظیم المرتبت انسان اور ہم سب کے لئے مینارہ نور ہیں، جو بھی ان کے نقش پا کی پیروی کرے گا مراد پاجائے گا اور وہ تمام زنجیریں ٹوٹ جائیں گی جو اسےفرش سے باندھے رکھتی ہیں اور رب العزت کی جانب سے عطا کردہ صلاحیتیں بروئے کار لانےمیں رکاوٹ بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے رسول ﷺ نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق، رحم، قابلیت و اہلیت جیسے اوصاف سے مزین تحصیل علم کو مقدس فریضے کے طور پر اپنانے والی جدید “ریاست مدینہ” کی بنیاد ڈالی، جو بھی ریاست یہ رہنما اصول اپنائے گی یقیناً عروج حاصل کرے گی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں