ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوگر کا مرض رنگ دکھانے لگا خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی

کراچی( رپورٹ /اختر انجم)پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی گزشتہ دنوں کاٹ دی گئی۔ خالد سلیم موٹا کے مطابق شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی جبکہ گزشتہ دنوں زخم نہ بھرنے کے باعث ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعائوں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجائوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی ڈاکٹروں سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی کہ ان کی مصنوعی ٹانگیں لگائی جاسکتی ہیں عوام اس سلسلے میں میرے لئے دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں